ہمارے بارے میں

وائز گروپ - عالمی مہارت کے حامل تجربہ کا تعمیراتی ادارہ​

چئیرمین وائز گروپ جناب طارق شریف  80 کی دہائی میں   آگے بڑھنے کی سعی  اور مزید ترقی کے مواقع کی تلاش میں اپنے وطن کی سرحدوں سے باہر نکلے اور   طویل عرصے تک محنت و لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایک سیلف میڈ اوورسیز پاکستانی کاروباری شخصیت کے طور پر دنیا میں اپنا   اور ملک کا نام کمایا۔  دنیا میں ایک نام اور مقام حاصل کرنے کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ اب وہ  اپنے  میدان میں حاصل ہونے  والی  خاص قابلیت اور مہارت کو واپس اپنے وطن عزیز کو لوٹاتے ہوئے  یہاں کسی  وسیع  البنیاد منصوبے پر کام کریں۔

جناب طارق شریف سمندر پار پاکستان کمیونٹی کا ایک اب ایک نامور نام بن چکے ہیں۔ وہ  اپنے کاروباری معاملات میں ترقی کے  خواہش مند تو ہیں ہی مگر کمیونٹی کی ویلفئیر کے لیئے بھی بہت  کچھ کرنے کے لیے پرجوش  ہیں۔ اپنی اس جدوجہد ، مستقبل کے ویژن اور ذہنی زرخیزی کی بدولت  اوورسیزپاکستان  فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان  بورڈ آف انویسٹمنٹ  کی جانب سے مختلف ممالک میں  آنریری انویسٹمنٹ کونسلر  کی ذمہ داریاں بھی ادا کرچکے ہیں۔ جناب طارق شریف پاکستان اوورسیز ایسوی ایشن فرانس کے بانی اور سابقہ سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ  پاکستان اٹلی بزنس فورم کے صدر ،  آرٹ اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن  موریسئیش اور یونیورسل انٹرفیتھ امن مشن موریسئیش کے چیئرمین  کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام  دے رہے ہیں۔

ایک  نامور سماجی خدمت گار  کے طور پر  وہ اس وقت مختلف این جی اوز کے فاؤنڈر، ٹرسٹی اور سرپرست  کی ذمہ داریاں بھی بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ این جی اوز یہاں ضرورت مند اور قابل لوگوں کو طبی ، تعلیمی، ثقافتی  اور کھیلوں کے میدان میں بہترین انداز میں مددفراہم کر رہی ہیں۔ پاکستان میں اپنے تعلیمی ادوار کے  دوران وہ گورنمنٹ کالج سرور شہید گوجرخان کے کالج میگزين کے ایڈیٹر  ہونے کے ساتھ ساتھ وہ کئی  کتابوں  کے مصنف اور مختلف اخباروں اور ویب سائٹس پر کالم اور بلاگز بھی لکھتے رہتے ہیں۔

عالمی مہارت

جناب طارق شریف نے بطور تعمیر کار اپنا پہلا کنسٹرکشن پراجیکٹ  1987ء میں فرانس میں مکمل کیا تھا۔   اس بعد بتدریج  انہوں نے ایک مختصر وقت میں  “وائز کنسٹرکشن کمپنی” کی بنیاد اور  اس کو وائز گروپ کا حصہ بناتے ہوئے دیگر کئی چھوٹے بڑے تعمیری منصوبے مکمل کیئے۔ اس طرح وہ ایک  انہوں نے  ایک کامیاب بلڈر کے طور پر اپنی مہارت کو ثابت کیا۔ خوبصورت ساحلوں کی وجہ سے  پوری دنیا میں مشہور جزائر  موریسئیش کے  میں وائز گروپ نے  بہت سے خوبصورت ریزورٹس، بنگلے، ولاز اور دیگر لینڈ ڈویلپمنٹ کے منصوبے مکمل کیئے۔

جب دنیا  کی مارکیٹ میں ٹیلی کا سیکٹر کو ڈی ریگولرائز کیا گیاتب انہوں نے اپنی ایک ٹیلی کام کمپنی قائم کی جس نے یورپ کے اٹھارہ ممالک میں اپنی خدمات مہیا کیں۔ 1996ء سے ان کا نام یورپ اور پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں  اچھی طرح جانا پہچانا جاتا ہے۔

یورپ اور جزائر موریسئش میں مہارت دکھاتے کنسٹرکشن اور لینڈ ڈویلپمنٹ کے مختلف منصوبے مکمل کرنے کے بعد وائز گروپ نے 1994ء سے پاکستان میں اپنی ماہرانہ تعمیری خدمات کا آغاز کیا اور کئی کمرشل و رہائشی پراجیکٹس پر کام کرنا شروع کیا۔یوں وائز گروپ ایک   معروف اور بااعتماد  کنسٹرکشن کمپنی کے  نام  سے  پاکستان میں ابھرنا شروع ہوئی اور اب  “طارق شریف سمارٹ سٹی” اسی گروپ کے ایک نمایاں اور عظیم الشان  پراجیکٹ کا آغاز ہے۔  ٹی ایس سمارٹ سٹی کا  منصوبہ اپنی نوعیت میں جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ایک مکمل  منفردتعمیری منصوبہ ہے۔

سمارٹ سٹی ہی کیوں؟

ٹی ایس سمارٹ سٹی کاویژن  جدیدترین انفارمیشن سسٹم کی ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ کے طرززندگی کو لگژری اور آرام دہ   بنانے کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر محفوظ بنانا ہے۔ ہم اپنے  کلائنٹس کی کوالٹی آف لائف کے ليئے بہترین اقدامات کا اہتمام کرتے ہوئے اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی ، ٹیلی کام اور آئی او ٹی پر مبنی ایسا نیٹ ورک مہیا کریں گے جو ان کو تمام ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیئے   ہمہ وقت تیار ہو گا۔ ان خدمات میں پبلک ویلفئیر، حفظان صحت، تیزرفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کی مسلسل فراہمی،  منیجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کا  ر‏ئیل ڈیٹا پر مبنی  فوری ردعمل، سی سی ٹی وی / آئی پی کیمروں اور جدید ترین الارم سسٹم  کے ذریعے تحفظ کا احساس، ٹریفک الرٹس اور دیگر سوشل لیکٹرانک سروسز شامل ہیں۔

اس جدت کے ساتھ ساتھ  دیگر اہم اور بنیادی سہولیات  میں تعلیمی اداروں  اور لائیبریریوں کا قیام، صحت مند کمیونٹی کے  لیئے  کھیلوں کے میدان، بچوں کے لیئے تھیم پارکس، دیگر تفریحی سرگرمیوں کے لیئے سنیما ہالز،  پلے   اور فن لینڈز،  معاشی سرگرمیوں کے لیئے میگا مالز اور  روزگار کی فراہمی کا سٹرکچر اور  ماحول دوست  طرز زندگی کے لیئے نہایت ضروری سبزہ ،  درخت  اور گرین بیلٹس کا اہتمام شامل ہے۔       

ہمارے تعمیرشدہ منصوبے

طارق ہائٹس
وائز ہاؤس سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی
جناح ہسپتال گوجر خان
ایس اے میموریل لائبریری
پلازہ G-11 اسلام آباد
F-11 اسلام آباد

Compare listings

موازنہ کریں