عالمی مہارت
جناب طارق شریف نے بطور تعمیر کار اپنا پہلا کنسٹرکشن پراجیکٹ 1987ء میں فرانس میں مکمل کیا تھا۔ اس بعد بتدریج انہوں نے ایک مختصر وقت میں “وائز کنسٹرکشن کمپنی” کی بنیاد اور اس کو وائز گروپ کا حصہ بناتے ہوئے دیگر کئی چھوٹے بڑے تعمیری منصوبے مکمل کیئے۔ اس طرح وہ ایک انہوں نے ایک کامیاب بلڈر کے طور پر اپنی مہارت کو ثابت کیا۔ خوبصورت ساحلوں کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور جزائر موریسئیش کے میں وائز گروپ نے بہت سے خوبصورت ریزورٹس، بنگلے، ولاز اور دیگر لینڈ ڈویلپمنٹ کے منصوبے مکمل کیئے۔
جب دنیا کی مارکیٹ میں ٹیلی کا سیکٹر کو ڈی ریگولرائز کیا گیاتب انہوں نے اپنی ایک ٹیلی کام کمپنی قائم کی جس نے یورپ کے اٹھارہ ممالک میں اپنی خدمات مہیا کیں۔ 1996ء سے ان کا نام یورپ اور پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں اچھی طرح جانا پہچانا جاتا ہے۔
یورپ اور جزائر موریسئش میں مہارت دکھاتے کنسٹرکشن اور لینڈ ڈویلپمنٹ کے مختلف منصوبے مکمل کرنے کے بعد وائز گروپ نے 1994ء سے پاکستان میں اپنی ماہرانہ تعمیری خدمات کا آغاز کیا اور کئی کمرشل و رہائشی پراجیکٹس پر کام کرنا شروع کیا۔یوں وائز گروپ ایک معروف اور بااعتماد کنسٹرکشن کمپنی کے نام سے پاکستان میں ابھرنا شروع ہوئی اور اب “طارق شریف سمارٹ سٹی” اسی گروپ کے ایک نمایاں اور عظیم الشان پراجیکٹ کا آغاز ہے۔ ٹی ایس سمارٹ سٹی کا منصوبہ اپنی نوعیت میں جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ایک مکمل منفردتعمیری منصوبہ ہے۔
سمارٹ سٹی ہی کیوں؟
ٹی ایس سمارٹ سٹی کاویژن جدیدترین انفارمیشن سسٹم کی ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ کے طرززندگی کو لگژری اور آرام دہ بنانے کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر محفوظ بنانا ہے۔ ہم اپنے کلائنٹس کی کوالٹی آف لائف کے ليئے بہترین اقدامات کا اہتمام کرتے ہوئے اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی ، ٹیلی کام اور آئی او ٹی پر مبنی ایسا نیٹ ورک مہیا کریں گے جو ان کو تمام ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہو گا۔ ان خدمات میں پبلک ویلفئیر، حفظان صحت، تیزرفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کی مسلسل فراہمی، منیجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کا رئیل ڈیٹا پر مبنی فوری ردعمل، سی سی ٹی وی / آئی پی کیمروں اور جدید ترین الارم سسٹم کے ذریعے تحفظ کا احساس، ٹریفک الرٹس اور دیگر سوشل لیکٹرانک سروسز شامل ہیں۔
اس جدت کے ساتھ ساتھ دیگر اہم اور بنیادی سہولیات میں تعلیمی اداروں اور لائیبریریوں کا قیام، صحت مند کمیونٹی کے لیئے کھیلوں کے میدان، بچوں کے لیئے تھیم پارکس، دیگر تفریحی سرگرمیوں کے لیئے سنیما ہالز، پلے اور فن لینڈز، معاشی سرگرمیوں کے لیئے میگا مالز اور روزگار کی فراہمی کا سٹرکچر اور ماحول دوست طرز زندگی کے لیئے نہایت ضروری سبزہ ، درخت اور گرین بیلٹس کا اہتمام شامل ہے۔